Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : کورونا کا پھیلاو، موبائل ٹیمیں فعال کردی گئیں

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 03:38pm

کوئٹہ کی مقامی آبادی میں کورونا پھیل جانے کے بعد فاطمہ جناح اسپتال میں ٹیسٹ کے نمونے لینے کا کام بند کردیا گیا، سارا کام موبائل ٹیموں کے سپرد ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں  بڑھتی جارہی ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکی تصدیق کا کام فاطمہ جناح اسپتال  میں گذشتہ ایک ہفتے سے بند کردیا گیا ہے۔

موبائل ٹیمیں مختلف مقامات پہ جاکر نمونے حاصل کرہی ہیں۔ کورونا وائرس کا ٹسیٹ لینے والی موبائل ٹیمیں  نظم وضبط کا خیال کرتے ہوئے کام کررہی ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے نظام میں پہلے کی نسبت کچھ بہتری آئی ہے لیکن اس میں مزید جدت لانا ہوگی۔